ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس کے جہاز میں سوراخ، اب ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا:راج ناتھ سنگھ

کانگریس کے جہاز میں سوراخ، اب ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا:راج ناتھ سنگھ

Sun, 19 Jun 2016 11:55:43  SO Admin   S.O. News Service

بلاس پور18جون(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر اورمرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کانگریس پارٹی پرجم کر حملہ بولا۔مرکز میں این ڈی اے حکومت کے دوسال پورے ہونے کے موقع پر چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں منعقد وکاس تہوار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کانگریس پارٹی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے اور اب اسے کوئی نہیں بچاسکتا۔چھتیس گڑھ کے سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ انتخابات میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن اب اجیت جوگی نے اس جہاز میں سوراخ کر دیا ہے اور اب اس کے ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔غور طلب ہے کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اجیت جوگی نے حال ہی میں پارٹی ہائی کمان پر الزام لگاتے ہوئے پارٹی چھوڑ دیا تھا۔جوگی نے نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزکی این ڈی اے حکومت مسلسل عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے اور کانگریس کی حکومت میں نظام میں آئی کوتاہیوں کودرست کرکے مسلسل لوگوں کے مفاد میں کام ہو رہا ہے۔اس موقع پرچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ بھی موجودتھے۔


Share: